Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہار سیلاب متاثرین کیلئے امداد و عنایت

بہار سیلاب متاثرین کیلئے امداد و عنایت

بیت المال سدی پیٹ کا مستحسن اقدام ، کپڑا بینک بھی قائم کرنے کا فیصلہ
سدی پیٹ۔ 18 اگست (راست) بیت المال سدی پیٹ کا خصوصی اجلاس بصدارت محمد سردار کارگذار صدر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اراکین انتظامی کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر بہار ریلیف فنڈ میں مبلغ 5,000/- روپئے کا عطیہ دفتر سیاست پر دینے کا فیصلہ کیا گیا نیز کپڑا بینک قائم کرتے ہوئے مستعملہ ملبوسات جمع کرکے دفتر سیاست پر پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے سدی پیٹ کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے مستعملہ ملبوسات دفتر بیت المال پر جمع کریں یا محمد سمیع الدین فون نمبر 9394725047 پر ربط پیدا کریں۔ ادارہ بیت المال کا قیام 1981ء میں چند ذی اثر اصحاب کی کوششوں سے عمل میں آیا اور روز اول سے ہی یہ ادارہ مسلمانوں کی خاموش خدمت بغیر کسی سیاسی مداخلت و اشتہار بازی یا نام و نمود ،کی جارہی ہے۔ اس ادارہ میں جناب عابد علی خاں مرحوم، جناب وزارت علی پاشاہ مرحوم اور جناب حمیدالدین عاقل حسامی مرحوم اور دیگر اکابرین ملت نے قدم رنجہ فرماکر ادارہ کی کارکردگی پر خوشنودی ظاہر کرتے ہوئے کتاب الرائے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ادارہ کے مقاصد میں بلاسودی قرض کی اجرائی، ماہانہ وظیفہ بیوگان، نادار غرباء کی شادی میں امداد، نادار طلبہ کی فیس ادائیگی شامل ہے جس کے تحت تاحال تقریباً 45 لاکھ روپئے بلاسودی قرض اجراء کیا گیا۔ آخر میں جناب معین افسر موظف AD سریکلچر، محمد افضل پاشاہ، شیخ محمود، محمد ظہیرالدین اقبال، محترمہ حمیرہ فاطمہ کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ادارہ کو ایک خطیر رقم بضمن اجرائی وظیفہ بیوگان کیلئے ادا کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT