Tuesday , December 18 2018

بہار سے مودی کی ’’محبت ‘‘صرف ووٹوں کیلئے :نتیش کمار

پٹنہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی کے ساتھ زبانی جنگ میں شدت پیدا کرتے ہوئے نتیش کمار نے آج کہا کہ بہار کو خصوصی پیاکیج دینے کا یا خصوصی موقف عطا کرنے کا مودی کا تیقن صرف عوام کو ’’بے وقوف ‘‘ بناکر ان کے ووٹ حاصل کرنے کی سازش کے سوائے اور کچھ نہیں ہے۔ نتیش کمار نے حیرت ظاہر کی کہ نریندر مودی کو ’’اچانک بہار سے محبت کیسے ہوگئی ہ

پٹنہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی کے ساتھ زبانی جنگ میں شدت پیدا کرتے ہوئے نتیش کمار نے آج کہا کہ بہار کو خصوصی پیاکیج دینے کا یا خصوصی موقف عطا کرنے کا مودی کا تیقن صرف عوام کو ’’بے وقوف ‘‘ بناکر ان کے ووٹ حاصل کرنے کی سازش کے سوائے اور کچھ نہیں ہے۔ نتیش کمار نے حیرت ظاہر کی کہ نریندر مودی کو ’’اچانک بہار سے محبت کیسے ہوگئی ہے‘‘۔ انہوں نے ریاست کے علم کے بغیر یہ تیقن دے دیا ہے ۔ چیف منسٹر بہار نے ’’فیز بک ‘‘ پر اسے ووٹ حاصل کرنے کی ایک سازش قرار دیا۔ مودی نے کل پورنیہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُن کی پارٹی دہلی میں حکومت قائم کریں تو وہ بہار کو خصوصی موقف ،خصوصی پیاکیج عطا کرے گی اور اس کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔ نتیش کمار نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائد بہار کی ترقی روکدینے کی کوشش کررہے ہیں اور اسے غلط اعداد و شمار کے ذریعہ گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے فیز بک پر شاعرانہ انداز میں تحریر کیا’’بہار میں ہنکار بھرے ،مہاراشٹرا میں ابھار بھرے‘‘ جے ڈی یو کے سینئر قائد نے کہا کہ مہاراشٹرا میں وہ ایم این ایس کے سربراہ سے قربت پیدا کررہے ہیں۔ تا کہ ممبئی اور مہاراشٹرا کے لوگوں کو بھی اپنا نشانہ بناسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT