Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / بہار ضمنی انتخابات :نتیش اور لالو نے ہاتھ ملا لیا

بہار ضمنی انتخابات :نتیش اور لالو نے ہاتھ ملا لیا

پٹنہ 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جئے ڈی (یو) نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ ماہ بہار کی دس اسمبلی نشستوں پر منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے نشستوں کی تقسیم کیلئے آر جے ڈی سے مفاہمت کرلی جائے ۔ اس موقع پر پارٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد سے سیاسی مفاہمت کرنے کا مقصد بی جے پی پر نظر رکھنا ہے۔ پارٹی کے مطابق اسے ’’سیاسی مفاہمت قرار نہ دیا جائے کیونکہ مکمل طور پر اتحاد کے موضوع پر بعدازاں بات چیت کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ سابق ریاستی ہیڈ کوارٹرس پر چار گھنٹے طویل چلنے و الی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت نتیش کمار نے کی تھی ۔ میٹنگ میں وزیر اعلی جتن رام مانجھی، ریاستی جے ڈی یو صدر وششتا نارائن سنگھ اور دیگر وزراء و ایم ایل ایز نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے بعد جتن رام مانجھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس نشستوں پر آر جے ڈی سے نشستوں کی تقسیم کیلئے مفاہمت کی گئی ہے تا کہ بی جے پی کو پیشرفت سے روکا جائے ۔ بی جے پی کو روکنے کے لئے پارٹی کسی سے بھی مفاہمت کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے مکمل طور پر مفاہمت سے تعبیر نہ کیا جائے بلکہ جمہوری طور پر صرف دس نشستوں کی تقسیم کے لئے یہ اتحاد کیا گیا ہے ۔ دونوں پارٹیاں دس نشستوں پر ایک ساتھ مقابلہ کریں گی جبکہ مکمل طور پر مفاہمت کیلئے بات چیت کسی مناسب موقع پر کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT