Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / بہار : عامرسبحانی بازمامور

بہار : عامرسبحانی بازمامور

پٹنہ ۔ 23 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  بہار میں چیف منسٹر نتیش کمار کی زیرقیادت نئی حکومت نے آج سینئر آئی ایس آفیسر عامر سبحانی کو پرنسپل سکریٹری کے طورپر محکمہ داخلہ کو واپس طلب کرلیا ۔ چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ عامر سبحانی پرنسپل سکریٹری داخلہ کے طورپر سدھیر کمار راکیش کی جگہ واپسی ہوئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 12 سپٹمبر کو 1987 ء بیاچ والے آئی ایس آفیسر سبحانی کی ہوم ڈپارٹمنٹ سے علحدگی کا حکم جاری کیا تھا اور اُن کی جگہ 1983 ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر سدھیر راکیش کو متعین کیا گیا تھا۔ انتخابات کے نتیجہ میں نتیش کمار چیف منسٹر کی حیثیت سے واپس ہوئے اور اُن کے بااعتماد آفیسر سبحانی کو محکمہ داخلہ میں واپس بلالیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT