Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تبادلے

بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تبادلے

نئی دہلی ، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی چناؤ جو آئندہ ماہ مقرر ہیں، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آج اسٹیٹ ہوم سکریٹری امیر سبحانی، نو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور سات سینئر پولیس عہدیداران بشمول ایس پیز اور ایس ایس پیز کا تبادلہ کردیا اور کہا کہ وہ جو اضلاع سے تبادلہ کئے گئے ، انھیں الیکشن سے متعلق کوئی عہدہ پر متعین نہیں کرنا چاہئے۔ کمیشن نے ریاستی چیف سکریٹری سے کہا کہ اندرون 24 گھنٹے تبادلے کے احکام کی نقول کے ساتھ ’تعمیل کی رپورٹ‘ انتخابی ادارہ کو بھیجی جائے۔ ای سی نے سدھیر کمار راکیش کو نیا معتمد داخلہ بھی مقرر کردیا۔ وہ 1983ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران ای سی کی انتظامی مشینری پر نگرانی رہتی ہے اور وہ افسروں کے تبادلے کیلئے آزاد ہوتا ہے۔

 

پارلیمنٹ کی کارروائی موقوف
نئی دہلی ، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے دونوں ایوان آج موقوف ہوئے، جنھیں غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کئے لگ بھگ ایک ماہ ہوچکا تھا۔ اس طرح حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل تعطل کے تناظر میں مانسون سیشن کی توسیع کا امکان ختم ہوگیا۔ راجیہ سبھا کو صدرجمہوریہ کی جانب سے موقوف کرنے کی بابت ایوان بالا نے پیام جاری کیا جبکہ لوک سبھا سکریٹریٹ کا بھی پیام سامنے آیا۔

TOPPOPULARRECENT