Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / بہار میں امدادی کشتی میں ماں نے بچہ کو جنم دیا

بہار میں امدادی کشتی میں ماں نے بچہ کو جنم دیا

پٹنہ ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہارکے سیلاب زدہ مشرقی چمپارن ضلع میں آج نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورسیس (این ڈی آر ایف) کی راحت رسانی کی مہم میں مصروف کشتی میں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ بہار میں سیلاب کے دوران این ڈی آر ایف کی کشتی میں یہ تیسرے بچہ کی پیدائش تھی۔ اس ریاست کے 18 اضلاع میں سیلاب سے تاحال 341 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ بہار کی نتیش کمار حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کی مہم میں کسی حاملہ خاتون کو لڑکی کی پیدائش پر 15000 ہزار روپئے اور لڑکی پیدائش پر 10000 روپئے کی امداد دینے اور راحت کیمپ میں تمام سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کی ہے۔ این ڈی آر ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ مشرقی چمپارن میں ایک دوردراز کے سیلاب زدہ گاؤں سے ایک حاملہ خاتون نے اپنے سرپرستوں کے انخلاء کے دوران راحت رسانی کی مہم میں مصروف کشتی میں لڑکے کو جنم دیا۔ نندکشور سہانی کی بیوی 28 سالہ منیشادیوی جو حمل کے آخری مرحلہ میں تھی، پاٹ جلوا گاؤں میں دردزہ میں مبتلا تھی، جس کی منتقلی کیلئے فی الفور این ڈی آر ایف نے کشتی میں سوار کروایا تھا جہاں اس کی زچگی ہوئی۔ بعدازاں انہیں موتی ہاری کے چیراٹیا دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں زچہ اور بچہ کی حالت مستحکم ہے۔

TOPPOPULARRECENT