بہار میں ایم ایل اے فنڈ میں اضافہ

پٹنہ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ایسے وقت جبکہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی کو تحریک اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے ایک ہی دن بچا ہے، ریاستی کابینہ نے ایم ایل اے ترقیاتی فنڈ کو موجودہ 2 کروڑ سے بڑھا کر سالانہ 3 کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کی زیرقیادت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گروپ سی اور ڈی میں نان گزیٹی

پٹنہ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ایسے وقت جبکہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی کو تحریک اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے ایک ہی دن بچا ہے، ریاستی کابینہ نے ایم ایل اے ترقیاتی فنڈ کو موجودہ 2 کروڑ سے بڑھا کر سالانہ 3 کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کی زیرقیادت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گروپ سی اور ڈی میں نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمتوں کیلئے خواتین کیلئے 35 فیصد نشستیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT