Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / بہار میں این ڈی اے کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی : پاسوان

بہار میں این ڈی اے کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی : پاسوان

چینائی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتاپریوار کے اثر میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی صدر اور مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج دعویٰ کیا کہ قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے کو بہار میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی۔ اس سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ جنتا پریوار کی 6 پارٹیوں پر مشتمل تنظ

چینائی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتاپریوار کے اثر میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی صدر اور مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج دعویٰ کیا کہ قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے کو بہار میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی۔ اس سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ جنتا پریوار کی 6 پارٹیوں پر مشتمل تنظیم میں سماج وادی پارٹی، جنتادل یو اور آر جے ڈی نے گذشتہ ماہ بڑے پیمانے پر ایک دوسرے میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پاسوان نے کہا کہ بہار میں جنتاپریوار کا کوئی اثر نہیں ہے۔ اب تک اس گروپ میں اپنا کوئی انتخابی نشان بنایا ہے اور نہ ہی کوئی پرچم تیار کیا ہے۔ این ڈی اے تمام ریاستوں میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT