Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / بہار میں ایک گرام پنچایت کا فرمان

بہار میں ایک گرام پنچایت کا فرمان

گوپال گنج ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع گوپال گنج میں ایک گاؤں کی پنچایت نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے کیوں کہ اس سے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ضلع کے سنگھاپنچایت کی جانب سے فرمان جاری کرنے کی توثیق کرتے ہوئے ہتووا بلاک ڈیولپمن

گوپال گنج ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع گوپال گنج میں ایک گاؤں کی پنچایت نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے کیوں کہ اس سے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ضلع کے سنگھاپنچایت کی جانب سے فرمان جاری کرنے کی توثیق کرتے ہوئے ہتووا بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر جتندر کمار نے بتایا کہ اس خصوص میں اجتماعی فیصلہ پنچایت عہدیداروں کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں پنچایت مکھیہ کرشنا چودھری ، سرپنچ ونئے کمار سریواستو شریک تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایت کے فیصلہ کے مطابق یہ پابندی پنچایت کے حدود میں باہمی مفاہمت سے نافذ رہے گی جس کے لیے زور زبردستی نہیں رہے گی ۔ گاؤں کے مکھیہ کرشنا چودھری نے بتایا کہ لڑکیوں کے لیے جینس اور پتلون کے علاوہ سیل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی کیوں کہ اس سے جنسی رغبت پیدا ہوتی اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ اور یہ امتناع یکم جنوری 2015 سے نافذ کیا جائے گا جب کہ والدین اور سرپرستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی لڑکیوں کے لیے جینس اور موبائیل فون نہ خریدیں ۔ تاہم اس فیصلہ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی پر کوئی سزا یا جرمانہ عائد کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT