Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / بہار میں بجلی گرنے سے 56 افراد ہلاک ، 24 سے زیادہ زخمی

بہار میں بجلی گرنے سے 56 افراد ہلاک ، 24 سے زیادہ زخمی

پٹنہ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کے دوران گذشتہ 24 گھنٹہ میں پٹنہ سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے 56 افراد ہلاک اور 24 سے زیادہ جھلس گئے ۔قدرتی آفات محکمہ کے مطابق بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 6 افراد کی موت پٹنہ میں ہوئی ہے جب کہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں اس طرح بکسر میں پانچ ، نالندہ ، بھوجپور ، روہتاس ، کیمور ، اورنگ آباد اور پورنیہ میں چار چار ، سہرسا ، کٹیہار اور چھپرا میں تین، تین گیا، بھاگلپور مونگیر اور سمستی پور میں دو، دو بانکا، مدھیپورہ ، مظفر پور اور مغربی چمپارن میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ بکسر اور بھوجپور میں پانچ مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بجلی گرنے کے واقعات میں 56 افراد کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے کنبوں کو چار ، چار لاکھ روپیہ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT