Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / بہار میں برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

بہار میں برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

پٹنہ۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی میں آج اپوزیشن بی جے پی نے شہری علاقوں میں 15 پیسے فی یونٹ اور دیہی علاقوں میں 10پیسے فی یونٹ برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس فیصلہ سے فی الفور دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نند کشور یادو نے برقی شرحوں میں اضافہ پر نتیش کمار حکومت کو گھیر لیا اور اضافی شرحوں سے فی الفور

پٹنہ۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی میں آج اپوزیشن بی جے پی نے شہری علاقوں میں 15 پیسے فی یونٹ اور دیہی علاقوں میں 10پیسے فی یونٹ برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس فیصلہ سے فی الفور دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نند کشور یادو نے برقی شرحوں میں اضافہ پر نتیش کمار حکومت کو گھیر لیا اور اضافی شرحوں سے فی الفور دستبرداری کا اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کوئلہ اور ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ آگئی ہے ایسے میں برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ مسٹر یادو نے یہ استدلال مسترد کردیا کہ برقی کمپنیوں کو درپیش خساروں کی پابجائی کیلئے شرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور بتایا کہ برقی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بھاری نقصانات درپیش ہیں جبکہ برقی کی ترسیل اور تقسیم کو بہترین بناکر44فیصد تحفظات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ بہار الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن سے کل زراعت، پبلک واٹر ورکس اور اسٹریٹ لائٹس کے سوا تمام زمروں کے صارفین کیلئے 2.5 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی تھی۔برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف اپوزیشن لیڈر کے احتجاج کے دوران بی جے پی ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ کر حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے جس پر اسپیکر اودے نارائن چودھری نے ایوان کی کارروائی 2بجے دن تک ملتوی کردی۔

TOPPOPULARRECENT