Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بہار میں بینک سے 22لاکھ کی لوٹ

بہار میں بینک سے 22لاکھ کی لوٹ

شیخ پورہ۔12اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)بہار میں شیخ پورہ ضلع کے نگرتھانہ حلقہ کے انتہائی مصروف کٹرا چوک کے قریب ایک نیشنلائزڈ بینک سے مسلح جرائم پیشوں نے آج دن کی روشنی میں 22لاکھ روپئے لوٹ لئے ۔پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کٹرا بازار واقع انڈین بینک کی برانچ کھلتے ہی آٹھ کی تعداد میں آئے مسلح جرائم پیشوں نے اسلحہ کے زور پربرانچ مینیجر، بینک کے دیگر ملازمین سمیت وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔مینیجر کی مخالفت کرنے پر انہوں نے ان کی جم کر پٹائی کردی اور انہیں پستول کا کندہ مارکر زخمی کر دیا۔اس کے بعدجرائم پیسہ کیش باکس میں رکھے 22لوکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

بہار میں جنگل سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
گیا۔12اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں انتہا پسندی سے متاثر گیا ضلع کے ڈمریا تھانہ علاقہ کے چھکربندا جنگل سے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے عملہ نے امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کیا ہے ۔ سی آر پی ایف کے ڈمریا واقع کیمپ کمانڈنٹ انکت کمار نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر چلائی گئی۔خصوصی تلاش مہم میں چھکربندا جنگل واقع ایک غار سے دس رائفل، ایک ھینڈ گرینیڈ، فلیش آئی ای ڈی، کارتوس، واکی ٹاکی نکسل یونیفارم کے علاوہ بڑی مقدار میں تار برآمد کیا گیا ہے ۔مسٹرکمار نے کہا کہ موقع سے کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT