Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / بہار میں بی جے پی کا ناٹک روک دینے لالو کی اپیل

بہار میں بی جے پی کا ناٹک روک دینے لالو کی اپیل

پٹنہ۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عملی اعتبار سے جنتاپریوار کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج عوام سے خواہش کی کہ وہ نتیش کمار اور اُن کی پارٹی پر مشتمل اتحادکو ووٹ دیں جو غریبوں کا حقیقی گھر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ تمام کیلئے متحد ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جنتاپریوار کی فتح اہم اسمبل

پٹنہ۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عملی اعتبار سے جنتاپریوار کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج عوام سے خواہش کی کہ وہ نتیش کمار اور اُن کی پارٹی پر مشتمل اتحادکو ووٹ دیں جو غریبوں کا حقیقی گھر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ تمام کیلئے متحد ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جنتاپریوار کی فتح اہم اسمبلی انتخابات میںجو جاریہ سال کے اوآخر میں مقررہے یقینی ہوجائے تاکہ بہار میں بی جے پی کا ناٹک روکا جاسکے ۔ وہ گاندھی میدان میں پرجاپتی سماج چیتنا ریالی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام زندگی میں نے پسماندہ اور غریب عوام کیلئے جدوجہد کی ہے اور منڈل کمیشن کی رپورٹ پر عمل آوری شروع کی تھی جو دیگر پسماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں میں 27فیصد تحفظات عطا کرتا ہے۔ یہ 1990ء کی دہائی کا واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمہارطبقہ گھڑے بناتا ہے جس پر بی جے پی پتھر پھینکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT