Thursday , December 13 2018

بہار میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا آج آغاز

امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ پارٹی کارکنو ں سے خطاب کرینگے

امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ پارٹی کارکنو ں سے خطاب کرینگے
پٹنہ 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کل یہاں پارٹی ورکرس کے ایک کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے سال رواں کے اواخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم کا عملا آغاز کرینگے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر منگل پانڈے نے میڈیا سے کہا کہ ہمارے قائدین امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے مہم کا پارٹی ورکرس کے بڑے کنونشن سے خطاب کے ذریعہ آغاز کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 62,000 پولنگ بوتھس میں ہر بوتھ سے کم از کم تین پارٹی کارکن کنونشن میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائدین ‘ورکرس کو مودی حکومت کی جانب سے بہار کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروائیں گے ۔ یہ کارکن بہار کے گاووں اور گھروں تک یہ پیام پہونچائیں گے اور رائے دہندوں سے کہا جائیگا کہ ریاست سے جنگل راج 2 کا خاتمہ کیا جائے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر و سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے کہا کہ چونکہ یہ کنونشن دلت رہنما بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے پارٹی کارکن سابق چیف منسٹر جیتن رام مہانجھی کی ہتک کا بدلہ لینے کا بھی عہد کرینگے جو دلت ہونے سے اقتدار سے محروم کردئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT