بہار میں تمباکو نوشی پر امتناع ، وزیر اعلیٰ مانجھی کا اعلان

پٹنہ ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہریوں پر تمباکو کے مضر اثرات کے تدارک کے لیے حکومت بہار نے تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی اشیاء پر امتناع عائد کردیا ۔ وزیر اعلی جتن رام مانجھی نے زردہ ، پان ، مسالہ اور تمباکو سے تیار کی جانے والی دیگر اشیاء پر یوم مخالف تمباکو نوشی کے موقع پر اعلان کیا ۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمبا

پٹنہ ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہریوں پر تمباکو کے مضر اثرات کے تدارک کے لیے حکومت بہار نے تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی اشیاء پر امتناع عائد کردیا ۔ وزیر اعلی جتن رام مانجھی نے زردہ ، پان ، مسالہ اور تمباکو سے تیار کی جانے والی دیگر اشیاء پر یوم مخالف تمباکو نوشی کے موقع پر اعلان کیا ۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ محکمہ آبکاری میں یہ کہا جارہا ہے کہ ٹیکسوں میں دوگنا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ ان اقدامات کے بعد بہار ایسی نویں ریاست بن گئی ہے جہاں تمباکو پر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پہلے ہی امتناع عائد کیا جاچکا ہے

اور وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایک خصوصی مہم چلاتے ہوئے یہ دیکھا جائے کہ آیا اس پر عمل ہورہا ہے یا نہیں ؟ اگر عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی پر امتناع کے باوجود خلاف ورزیاں پائی گئیں تو اس کے لیے متعلقہ عہدیداروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ نے بچوں کو بھی حلف دلایا کہ وہ زندگی بھر تمباکو اور اس سے تیار شدہ اشیاء کو ہاتھ نہیں لگائیں گے ۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے ایسے افراد خاندان ، رشتہ داروں اور دوستوں کو جو تمباکو نوشی کرتے ہیں ۔ اس کے نقصانات بتاتے ہوئے انہیں تمباکو نوشی سے باز رکھیں ۔ وزیر تعلیم برشین پٹیل نے بھی تمباکو اور اس سے تیار شدہ اشیاء کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ کینسر کے زائد از 50 فیصد مریض ایسے ہیں جو تمباکو نوشی کیا کرتے تھے ۔ ریاست کے سابق پولیس سربراہ اور کینسر بیداری سوسائٹی کے سربراہ ٹی پی سنہا نے کہا کہ بہار میں تمباکو کے استعمال کا تناسب 53.5 فیصد ہے جب کہ قومی سطح پر اس کا تناسب 35 فیصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT