Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / بہار میں جے ڈی (یو) کا وزیر مستعفی بی جے پی میں شمولیت

بہار میں جے ڈی (یو) کا وزیر مستعفی بی جے پی میں شمولیت

پٹنہ ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں عظیم اتحاد کو جھٹکہ میں وزیر افزائش مویشیان اور سمکیات بیدیاناتھ ساہنی آج نتیش کمار حکومت سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ ضلع سمستی پور میں موروا اسمبلی نشست سے سبکدوش ہونے والے جے ڈی (یو) رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ دفتر وزیر اعلیٰ کو آج بھیجا ہے۔ بعد میں وہ بی جے پی میں اس کے صدر اسٹیٹ یونٹ منگل پانڈے کی موجودگی میں شامل ہوئے، جنھوں نے اُن کا پارٹی صف میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا فیصلہ انتخابی میدان میں موجود این ڈی اے امیدواروں کے امکانات بہتر بنائے گا۔

TOPPOPULARRECENT