Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / بہار میں خواتین کو 35 فیصد تحفظات کا فیصلہ

بہار میں خواتین کو 35 فیصد تحفظات کا فیصلہ

پٹنہ ۔ 19 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہار نے آج سرکاری ملازمتوں اور ریاست میں دیگر تمام سطحوں پر خواتین کیلئے 35 فیصد تحفظات کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار کی زیر قیادت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری کابینہ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ برجیش مہروترا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کیلئے جہاں راست تقررات کئے جاتے ہیں ، خواتین کو 35 فیصد تک تحفظات فراہم کرنے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی تجویز قبول کرلی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس ملازمتوں میں خواتین کو جو 35 فیصد تحفظات دیئے جارہے ہیں، اسے دیگر تمام ملازمتوں تک وسعت دی گئی۔ خواتین کو تحفظات نتیش کمار کا ایک اہم انتخابی وعدہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT