Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / بہار میں سیلاب کا خطرہ ‘ کوسی ندی میں پانی کے بہاؤ میں تبدیلی نہیں : مرکز کا ادعا

بہار میں سیلاب کا خطرہ ‘ کوسی ندی میں پانی کے بہاؤ میں تبدیلی نہیں : مرکز کا ادعا

نئی دہلی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے خطرہ کے دوران مرکز نے آج کہا کہ دریائے کوسی میں پانی کے بہاؤ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ ریاستی حکومت کو اس تعلق سے پوری اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں۔ چیف سکریٹری بہار نے مرکزی حکومت کے عہدیداروں کو وہاں کی صورتحال کے تعلق سے واقف کروایا کیونکہ نیپال میں زمینی تود

نئی دہلی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے خطرہ کے دوران مرکز نے آج کہا کہ دریائے کوسی میں پانی کے بہاؤ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ ریاستی حکومت کو اس تعلق سے پوری اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں۔ چیف سکریٹری بہار نے مرکزی حکومت کے عہدیداروں کو وہاں کی صورتحال کے تعلق سے واقف کروایا کیونکہ نیپال میں زمینی تودے گرنے کے نتیجہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے بعد یہاں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ہم بہار اور نیپال کی حکومتوں سے بھی رابطہ میں ہیں۔ مرکزی معتمد داخلہ خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT