Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / بہار میں صدر راج نافذ کرنے پاسوان کا مطالبہ

بہار میں صدر راج نافذ کرنے پاسوان کا مطالبہ

نئی دہلی۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوجانے کا الزام عائد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج یہ مطالبہ کیا کہ ریاست میں صدر راج نافذ کردیا جائے اور اپوزیشن لیڈروں کیا ہلاکتوں کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے بہار کے حلقہ اسمبلی ہرلکھی میں این ڈی اے کی حلیف جماعت اور ایل ایس پی کی کامیابی کو جنگل راج کی شکست سے تعبیر کیا۔ مسٹر پاسوان نے بتایا کہ انہوں نے آج صبح ایل جے پی لیڈر کی حیثیت سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم حوالے کیا جس میں ہماری پارٹی نے امن و امان کی مشنری ناکام ہوجانے پر ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایل جے پی لیڈر برجناتھی سنگھ اور بی جے پی کے ریاستی نائب صدر وشویشوراوجھا کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت کے زیر کنٹرول مقامی پولیس غیر جانبداری سے تحقیقات نہیں کرسکتی۔

TOPPOPULARRECENT