Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / بہار میں عدالتوں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات

بہار میں عدالتوں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات

پٹنہ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چھاپرا کورٹ میں پیش آئے بم دھماکہ میں 4 افراد زخمی ہونے کے بعد چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بتایا کہ ریاست بھر میں واقع تمام عدالتوں کیلئے مؤثر حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے جس کیلئے عدالتوں کی عمارتوں کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا کیوں کہ ہر ایک عمارت کا ڈھانچہ مختلف نوعیت کا ہے۔ علاوہ ازیں عدالت کے احاطہ میں عوام کی نقل و حرکت پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چھاپرا عدالت میں 18 اپریل کو بم دھماکہ کے بعد عدالتوں کی حفاظت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس واقعہ میں 4 افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔ علاوہ ازیں گزشتہ سال بھی اراکوٹ میں پیش آئے بم دھماکہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT