Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / بہار میں عظیم اتحاد کی نشستوں کا اعلان

بہار میں عظیم اتحاد کی نشستوں کا اعلان

جے ڈی (یو) اور آر جے ڈی کو فی کس 101 ، کانگریس کو 41 نشستیں
پٹنہ ؍ نئی دہلی ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ’مہا گٹھ بندھن‘ یا عظیم اتحاد نے آج نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے کرلیا جس کے تحت اکٹوبر؍ نومبر کے بہار اسمبلی چناؤ میں جے ڈی (یو) اور آر جے ڈی کو انتخابی مقابلے کیلئے فی کس 101 نشستیں ملی ہیں جبکہ کانگریس 41 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ تینوں پارٹیوں کے سرکردہ قائدین نے متحدہ مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کس اتحادی شراکت دار کو کتنی نشستیں ملی ہیں اور نشاندہی کی کہ یہ پارٹیاں اپنے امیدواروں کا انفرادی طور پر اعلان کرلیں گے۔ جے ڈی (یو) کے ریاستی صدر وی نرائن سنگھ نے کہا کہ عظیم اتحاد کے پارٹنرز مل بیٹھ کر نشستوں کی تقسیم پر متفق ہوگئے اور یہ کام ’’ہم آہنگی اور بھائی چارگی‘‘ کے درمیان کیا گیا۔ اُن کے ساتھ کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدانند سنگھ اور آر جے ڈی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے اور ایم ایل سی بھولا یادو بھی تھے۔ اس دوران سماجوادی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ اس نے پانچ جماعتوں بشمول این سی پی اور پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کے ساتھ مل کر تیسرا محاذ تشکیل دیا اور بہار اسمبلی چناؤ کیلئے ان پارٹیوں میں نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ بھی ہوگیا ۔ دریں اثناء بی جے پی نے مزید 14 موجودہ ایم ایل ایز کو دوبارہ نامزدگی سے انکار کرتے ہوئے 99 پارٹی امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی۔ وہ جملہ 160 سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔

TOPPOPULARRECENT