Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / بہار میں غیرملکی شراب کا ذخیرہ برآمد

بہار میں غیرملکی شراب کا ذخیرہ برآمد

سمستی پور۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ضلع سمستی پور کے وارث نگر تھانہ میں واقع ستمل پور گاؤں کے پاس پولیس نے کل دیر رات چھاپہ ماری کرکے 327 کارٹن شراب برآمد کرنے کے علاوہ ایک شراب اسمگلر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کمشنر دیپک رنجن نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے ستمل پور گاؤں کے ایک ٹھکانہ پر چھاپہ ماری کی۔ اس دروان ایک ٹرک پر لدے 327 کارٹن غیرملکی شراب برآمد کئے گئے ۔مسٹر رنجن نے بتایا کہ ضبط شراب تقریبا 3000 لیٹر ہے جس کی قیمت کئی لاکھ روپئے ہے ۔ گرفتار شراب اسمگلر کے بیان پر غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ میں شامل دیگر لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے مشکوک ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT