Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / بہار میں نئی جے ڈی (یو )حکومت کو کانگریس کی تائید

بہار میں نئی جے ڈی (یو )حکومت کو کانگریس کی تائید

پٹنہ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں کانگریس نے آج فیصلہ کیا ہے کہ بہار میں جے ڈی (یو )حکومت کی ’’غیر مشروط ‘‘تائید جاری رکھی جائے گی۔ ایک تائیدی مکتوب گورنر پی وائی پاٹل کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ ملزم کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر صدر پردیش کانگریس اشوک چودھری کی زیر قیادت کانگریس کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور مکتوب حوالہ کیا ۔ کانگریس

پٹنہ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں کانگریس نے آج فیصلہ کیا ہے کہ بہار میں جے ڈی (یو )حکومت کی ’’غیر مشروط ‘‘تائید جاری رکھی جائے گی۔ ایک تائیدی مکتوب گورنر پی وائی پاٹل کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ ملزم کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر صدر پردیش کانگریس اشوک چودھری کی زیر قیادت کانگریس کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور مکتوب حوالہ کیا ۔ کانگریس کے چار ارکان کی تائید کے ساتھ نئی جے ڈی (یو )حکومت کی اکثریت میں اضافہ ہوکر وہ 124 ہوجائے گی۔239 رکنی اسمبلی میں اکثریت کیلئے کافی ہے ۔ اس سوال پر کہ کیا کانگریس جتن رام کی زیر قیادت کابینہ میں شامل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قیادت نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی ہے ۔ نائب صدر ریاستی کانگریس وہ انچارج میڈیا پریم چند مشرا نے کہا کہ بہار میں سیکولر حکومت کو ’’غیر مشروط ‘‘ تائید کی جارہی ہے ۔ سی ایل پی قائد سدانند سنگھ نے کہا کہ بی جے پی سے ترک تعلق کے بعد جے ڈی یو حکومت کو ہماری تائید جاری رہے گی۔ بہار اسمبلی میں کانگریس کے چار اور کونسل میں تین ارکان ہیں۔ نتیش کمار نے چیف منسٹر کے عہدہ سے اپنا استعفی واپس لینے سے انکار کردیا ہے چنانچہ جے ڈی (یو ) وفد نے گورنر سے ملاقات کر کے جے ڈی (یو ) 117،دو آزاد ایک سی پی آئی رکن کی تائید کے مکتوبات گورنر کے حوالے کردیئے ۔

TOPPOPULARRECENT