Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / بہار میں نتیش پر پیاکیج سیاست کا الزام :بی جے پی

بہار میں نتیش پر پیاکیج سیاست کا الزام :بی جے پی

نئی دہلی ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ دو سال سے ’’پیاکیج سیاست ‘‘ کررہے ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی پیاکیج کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کی روشنی میں اپنی ستائش کا اظہار بھی نہیں کررہے ہیں ۔ مرکز نے برسراقتدار پارٹی نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے نتیش کمار کی حمایت اور لالو پرساد کے قریب کھڑے رہنے پر ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نیا چہرہ ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والا واحد شخص ہے ۔ روی شنکر پرساد نے الزام عائد کیا کہ نتیش لالوپرساد کے ساتھ پیاکیج کی سیاست کررہے ہیں ۔ انہیں ریاست کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ نتیش کمار نے سابق مرکزی وزیر فینانس بی چدمبرم کی خوشامد کرکے صرف 12 ہزار کروڑ روپئے حاصل کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT