Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / بہار میں نشستوں کی تقسیم کا این سی پی الٹی میٹم مسترد

بہار میں نشستوں کی تقسیم کا این سی پی الٹی میٹم مسترد

پٹنہ۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج نشستوں کی تقسیم کے فارمولہ پر عظیم سیکولر اتحاد کے لئے نظرثانی کے امکانات کو مسترد کردیا ۔ ایک دن قبل این سی پی نے 20اگست تک جے ڈی یو کو نظرثانی کی مہلت دی تھی اور اپنے لئے 20نشستوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ نتیش کمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس این سی پی کیلئے صرف 3نشستیں دستیاب ہیں لیکن وہ عظیم تر سیکولر اتحاد میں شرکت کیلئے 12نشستیں چاہتے ہیںجو ناممکن ہے ۔ اب فیصلہ کرنا این سی پی کا کام ہے ۔ شردپوار کی این سی پی ‘ جے ڈی یو ( یو) ۔ آر جے ڈی کے ساتھ کونسل کے حالیہ انتخابات تک تھی لیکن اُس نے کل الٹی میٹم دے دیا تھا کہ سیکولر اتحاد پر اُسی صورت میں غور کیا جائے گا جب کہ نشستوں کی تقسیم کے فارمولہ پر نظرثانی کی جائے ورنہ این سی پی کیلئے متبادل راستے کھلے رہیں گے ۔ این سی پی کے جنرل سکریٹری تاریخ انور نے کہا تھا کہ نشستوں کی تقسیم میں ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ‘ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم نے الٹی میٹم دے دیا ہے کہ عظیم تر اتحاد پر غور کرنے کیلئے 20اگست کی نشستوں پر تقسیم پر نظرثانی کی جائے ورنہ ہمارے لئے تمام راستے کھلے ہیں ‘اب فیصلہ انہیں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 12نشستوں سے کم پر راضی نہیں ہوں گے ۔ ہمارے مطالبہ کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ انہیں کرنا ہے اور عظیم تر اتحاد میں برقرار رہے یا اس سے ترک تعلق کرلیں اس کا فیصلہ ہم کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT