Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / بہار میں نقل نویسی کے خلاف سخت اقدامات: وزیر تعلیم

بہار میں نقل نویسی کے خلاف سخت اقدامات: وزیر تعلیم

پٹنہ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت بہار نے آج سال 2016 میں میٹریکلوکشن ایکزام ( ایس ایس سی امتحانات ) کے دوران نقل نویسی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ تین سال سے چیٹنگ میں ملوث مراکز کو بند کردیا جائے گا۔ ریاستی وزیر تعلیم اشوک چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال سے جو امتحانی مراکز نقل نویسی اور دھاندلیوں میں ملوث ہیں انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے جبکہ مارچ 2016 کے دسویں امتحانات میں تقریباً 16لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال 12اسکولوں کو امتحانی مراکز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ان میں منہار ( ضلع ویشالی ) میں واقع ایک سرکاری اسکول بھی شامل ہے جہاں پر یہ دیکھا گیا کہ جاریہ سال مارچ میں طلباء کے والدین اور دوستوں نے 4 منزلہ عمارت پر مکڑی کی طرح چڑھتے ہوئے امیدواروں کو چٹھیاں دے رہے ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج نیوز چیانلوں میں پیش کئے جانے سے ریاست کی رسوائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ امتحانات میں نقل نویسی کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیر، سنٹر کے سربراہ کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT