Thursday , November 15 2018
Home / ہندوستان / بہار میں نکسلائٹس کے اثاثہ جات کی قرقی

بہار میں نکسلائٹس کے اثاثہ جات کی قرقی

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج کہاکہ اُس نے بہار میں دو سینئر ماؤنواز قائدین کے 68 لاکھ روپئے مالیت کے اثاثہ جات اُن کے خلاف غیرقانونی لین دین کے سلسلہ میں قرق کرلئے ہیں۔ یہ اعلیٰ نکسل قیادت کے خلاف اپنی نوعیت کی دوسری کارروائی ہے۔ جبکہ گزشتہ ماہ مرکزی تحقیقاتی ادارہ نے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند کمانڈر سندیپ یادو کی 86 لاکھ روپئے مالیتی جائیدادیں قرق کئے تھے۔ تازہ کارروائی بہار سے تعلق رکھنے والے بھائیوں پرادومن شرما اور پرمود شرما کے خلاف ہوئی ہے۔ ای ڈی نے اُن کے خلاف ریاستی پولیس کی جانب سے داخل کردہ 67 ایف آئی آر اور چارج شیٹس کا نوٹ لیا اور غیرقانونی رقمی لین دین سے متعلق قانون کے مختلف دفعات کے تحت فوجداری کیس درج کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT