Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بہار میں ٹرک اور ایمبولنس کی ٹکر میں ، 7افراد ہلاک

بہار میں ٹرک اور ایمبولنس کی ٹکر میں ، 7افراد ہلاک

پورنیا،3جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں پورنیہ ضلع کے مرگاتھانہ علاقہ کے نیو لال چوک کے نزدیک آج ایمبولنس اور ٹرک کی آمنے سامنے کی ٹکر میں تین خواتین سمیت سات افراد کی موت ا ور ایک دیگر بری طرح زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھاگلپور کے کلینک میں حاملہ خاتون کا علاج کراکر ایک خاندان ایمبولنس سے جب ارریہ کے فاریس گنج واپس آرہا تھا اسی دوران نیو لال چوک کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
رامپور میں فرقہ وارانہ جھڑپیں
رامپور (یو پی) ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام)دو برادریوں کے ارکان کے درمیان آج یہاں کے ایک محلہ میں رقمی امور پر دو اشخاص کے مابین بحث و تکرار کے بعد جھڑپیں اور آتشزنی کی واردات پیش آئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ ایک نائی کے مددگار اور ایک گاہک کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد پیش آیا جب اول الذکر نے 100 روپئے مانگے جو اُس سے اُدھار لئے گئے تھے۔ بحث و تکرار کے فوری بعد دونوں برادریوں کے ارکان جمع ہوگئے اور ایک دوسرے پر چھتوں سے پتھراؤ کیا اور پانچ موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔

TOPPOPULARRECENT