Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / بہار میں کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ، دو گرفتار

بہار میں کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ، دو گرفتار

پٹنہ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں بیگو سرائے اور ویشالی ضلع سے پولیس نے 890 کارٹون غیر ملکی شراب کے ساتھ دولوگوں کو گرفتار کرلیا۔ بیگو سرائے ضلع سے موصول خبر کے مطابق ضلع کے تیائے تھانہ علاقہ کے بچلا ٹولہ کے نزدیک پولیس نے آج 430 کارٹون غیر ملکی شراب کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ۔ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ لیکر آرہے ہیں۔ اسی بنیاد پر بچلا ٹولہ کے نزدیک ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی ۔ اس دوران ٹرک میں ماربل کے نیچے چھپا کر لے جائی جارہی 430 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ۔ برآمد شدہ شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے۔ ٹرک پر سوار دولوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT