Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / بہار میں 2014 ء کے مساوی نشستیں فراہم کرنے

بہار میں 2014 ء کے مساوی نشستیں فراہم کرنے

ایل جے پی اور آر ایل ایس پی کا بی جے پی سے مطالبہ
پٹنہ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کی دو حلیف پارٹیوں برائے بہار ایل جے پی اور آر ایل ایس پی نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اُسے 2014 ء کے عام انتخابات کے مساوی لوک سبھا کی نشستیں انتخابی مقابلہ کے لئے مختص کی جانی چاہئیں۔ یہ قیاس آرائی گرم ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی (یو) 40 لوک سبھا نشستوں میں سے 34 نشستوں کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کریں گی اور باقی لوک جن شکتی پارٹی اور راشٹرا لوک سمتا پارٹی کے لئے چھوڑ دی جائیں گی۔ بی جے پی نے 2014 ء میں بہار کی 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی ایل جے پی نے 7 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا اور 6 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اُن کے ساتھی آر ایل ایس پی کے اوپیندر کشواہا نے 3 نشستوں پر اپنی پارٹی کی کامیابی درج کروائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT