Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بہار میں 3 خطرناک نکسلائٹس گرفتار

بہار میں 3 خطرناک نکسلائٹس گرفتار

نواڈا ، 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)  بہار کے ضلع نواڈا میں ایک گاؤں سے اسپیشل ٹاسک فورس نے 3 شدت پسند ماویسٹوں کو گرفتار کرلیا۔ راجولی پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجیو کمار گپتا نے بتایا کہ باوثوق ذرائع نے اطلاع ملنے پر ایس ٹی ایف نے کل بھانیکف گاؤں میں دھاوا کر کے ممنوعہ سی پی آئی (ماؤنواز) سے وابستہ 3 خطرناک نکسلائٹس کو گرفتار کیا ، جن میں دو کی شناخت منصور میاں اور ونود مانجھی کی حیثیت سے ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT