Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بہار میں 35 اضلاع کے 101 بلدیات کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

بہار میں 35 اضلاع کے 101 بلدیات کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

پٹنہ ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں 35اضلاع کے 101بلدیات کے الیکشن کے لئے آج اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ریاستی سلیکشن کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری متھلیش کمار ساہو نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ 35اضلاع کے 101بلدیات کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس کیساتھ ہی ان علاقوں میں نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے جو انتخابی عمل مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔مسٹر ساہو نے کہا کہ بلدیہ کے انتخابات 2017 کے تحت 7 مجالس بلدیہ ،31 بلدی بورڈ س اور 63 بلدی پنچایتوں کے انتخابات کروائے جاتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ پٹنہ مجلس بلدیہ کا اعلامیہ علیحدہ طور پر 29 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT