Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بہار میں 5 خواتین کو ٹرین نے کچل دیا، 5 ہلاک

بہار میں 5 خواتین کو ٹرین نے کچل دیا، 5 ہلاک

مونگیر۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بین شہری ٹرین نے 5 خواتین کو آج الصبح کچل دیا جن میں 4 برسر موقع ہلاک ہوگئیں۔ چنانچہ عوام نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے چند گھنٹوں تک ٹرین خدمات معطل رہیں۔ یہ واقعہ صبح 6 بجے عادل پور ہیت میں پیش آیا جہاں خواتین اپنے گھر جانے کے لیے پٹریاں پارکررہی تھیں۔ ایس بی مونگیر اشیش بھارتی نے کہا کہ 4 خواتین برسر موقع فوت ہوگئیں۔ پانچویں کو شدید زخمی حالت میں مونگیر صدر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT