Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / بہار میں 5 ہزار قبرستانوں کی حصاربندی:چیف منسٹر

بہار میں 5 ہزار قبرستانوں کی حصاربندی:چیف منسٹر

پٹنہ ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر منیش کمار نے آج بتایا کہ بہار میں واقع 8,064 مسلم قبرستانوں میں سے 5,000 کی حصاربندی کردی گئی ہے ۔ کانگریس رکن اسمبلی محمد توصیف عالم کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ 9 سال قبل شروع کی گئی ۔ سرکاری پالیسی کے مطابق حکومت نے 8,064 میں 5,000 قبرستانوں کی حصاربندی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقیماندہ قبرستانوں کی بھی مرحلہ وار حصار بندی (فیسنگ) کی جائے گی جس کی ذمہ داری متعلقہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT