Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / بہار چیف منسٹر امیدوار کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا: شاہنوازحسین

بہار چیف منسٹر امیدوار کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا: شاہنوازحسین

موتی ہری۔14مئی( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات آئندہ سال منعقد ہونے والے ہیں اور بی جے پی کی جانب سے چیف منسٹر عہدہ کیلئے امیدوار کے بارے میں غیر یقینی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی قائدین

موتی ہری۔14مئی( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات آئندہ سال منعقد ہونے والے ہیں اور بی جے پی کی جانب سے چیف منسٹر عہدہ کیلئے امیدوار کے بارے میں غیر یقینی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی قائدین جیسے سشیل کمار مودی ‘ نند کشور یادو صدر ریاستی بی جے پی منگل پانڈے اور بہار سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزراء میں کسی ایک کو چیف منسٹر امیدوار کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا جو وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر سرکردہ قائدین پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر امیدوار سے زیادہ اہمیت اس وقت بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT