Thursday , April 19 2018
Home / ہندوستان / بہار کا مخالف کوٹہ احتجاج ، 100 افراد گرفتار

بہار کا مخالف کوٹہ احتجاج ، 100 افراد گرفتار

پٹنہ ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 100 سے زیادہ افراد کو آج ریاست کے مختلف حصوں سے تحویل میں لے لیا گیا جبکہ بھارت بند کے حامیوں اور تحفظات کے حامی گروپس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ کئی گروپس نے آج ملک گیر بند کی اپیل کی تھی ۔ وہ ذات پات کی بنیاد پر تعلیم اور ملازمتوں میں تحفظات کے مخالف تھے ۔ بڑے پیمانے پر سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اس کی تشہیر کی گئی تھی ۔ ڈی ایس پی نتھلیش کمار نے لاکھو چوکی کے انچارج بال مکند کے ساتھ مقامی اخبارات کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تشدد میں مقامی اخبارات کے کئی صحافی بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ بہار کے بعض علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہوگئے ۔ بند کے حامیوں نے آرا ، بہیہ اور کوئل وار اسٹیشنوں پر ریلوے پٹریوں پر دھرنا دیتے ہوئے ٹرین خدمات کو روک دیا ۔ 100 افراد گرفتار کرلئے گئے جن میں سے 70 آرا کے ہیں ۔ بند کے چند حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے آنند پوری اور شیوگنج کے علاقوں میں غیرضروری طور پر فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT