Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / بہار کونسل میں جے ڈی (یو) اور بی جے پی ارکان میں جھڑپ

بہار کونسل میں جے ڈی (یو) اور بی جے پی ارکان میں جھڑپ

پٹنہ۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)این ڈی اے کے سابقہ حلیف جے ڈی (یو) اور بی جے پی کے درمیان بی جے پی مقننہ کونسل میں جھڑپیں ہوئیں جہاں دونوں پارٹیوں کے اراکین ایک دوسرے کو ڈھکیلتے ہوئے اور دھکم پیل کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ پارٹی قائدین نتیش کمار اور سشیل کمار مودی بھی وہاں موجود تھے۔ یہ ناخوشگوار واقعہ وقفہ سوالات کے دوران رونما ہوا جب جے ڈی (یو) رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کی جانب سے (جو کونسل میں قائد اپوزیشن ہیں) وزیر برائے آبی وسائل وجئے چودھیر کا حوالہ دینے پر اعتراض کیا جہاں یہ کہا گیا کہ وجئے چودھری شاید کسی بیماری میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ بڑ بڑاتے رہتے ہیں۔ سشیل کمار مودی برہم ہوکر ایوان کے وسط تک پہنچ گئے اور مطالبہ کیا کہ اس ریمارک کو ریکارڈ سے حذف کیا جائے اور ایک سینئر قائد کے ساتھ سنجے سنگھ کے ناروا سلوک کی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT