Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / بہار کی جے ڈی (یو) حکومت چند دن کی مہمان : بی جے پی

بہار کی جے ڈی (یو) حکومت چند دن کی مہمان : بی جے پی

بی جے پی کے متعدد ارکان اسمبلی کا نتیش کمار سے ربط، حکمراں جماعت کا دعویٰ

بی جے پی کے متعدد ارکان اسمبلی کا نتیش کمار سے ربط، حکمراں جماعت کا دعویٰ
پٹنہ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج اپنے اس خیال کا اظہار کیاکہ بہار میں نتیش کمار حکومت چند دن کی مہمان ہے اور دعویٰ کیا کہ جے ڈی (یو) کے 50 سے زیادہ ارکان اسمبلی اس (بی جے پی) سے رابطہ میں ہیں اور لوک سبھا انتخابات کیلئے اس کے امیدواروں کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس دعویٰ پر حکمراں جے ڈی (یو) نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے انتخابی مہم پر روانگی سے قبل ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی (یو) کے 50 سے زائد ارکان اسمبلی ہم سے رابطہ میں ہیں۔

اُنھوں نے کھلے عام ہماری تائید کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ہمارے امیدواروں کے لئے کام کررہے ہیں۔ وہ بہار میں موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں‘‘۔ اس دعویٰ پر حکمراں جے ڈی (یو) نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور دیگر جماعتوں نے بے وقت کی راگنی قرار دیا۔ بہار کے وزیر اغذیہ اور چیف منسٹر کے بااعتماد قریبی رفیق شیام رجک نے جوابی دعویٰ کیاکہ صورتحال بالکل برعکس ہے کیونکہ خود بی جے پی کے کئی ارکان اسمبلی چیف منسٹر کی انتخابی ریالیوں میں دیکھے گئے ہیں جبکہ جے ڈی (یو) کا کوئی رکن اسمبلی بی جے پی قئدین کے ساتھ دیکھا نہیں گیا۔ شیام رجک نے کہاکہ ’’سشیل کمار مودی، آر ایس ایس مکتب فکر کی پیداوار ہیں جھوٹے پروپگنڈہ کی ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں اور (ہٹلر کے وزیر تشہیر و پروپگنڈہ) گوبلز کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT