Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / بہار کی عدالت میں بم دھماکہ ، دو افراد ہلاک

بہار کی عدالت میں بم دھماکہ ، دو افراد ہلاک

زیردریافت قیدیوں کو فراری میں مدد دینا ظاہری مقصد ، حکام کا بیان

زیردریافت قیدیوں کو فراری میں مدد دینا ظاہری مقصد ، حکام کا بیان
آرا ؍ پٹنہ ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو اشخاص بشمول ایک خاتون جو مشتبہ طور پر انسانی بم تھے، ہلاک ہوگئے اور تقریباً 16 دیگر افراد بشمول وکلاء آج بم دھماکے میں زخمی ہوئے جو بہار میں آرا سیول کورٹ کے احاطے میں پیش آیا جس کا ظاہر طور پر مقصد زیردریافت قیدیوں کو فرار ہونے میں مدد کرنا رہا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈکوارٹرز) گپتیشور پانڈے نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ دھماکہ صبح لگ بھگ 11:30 بجے پیش آیا جب زیردریافت قیدیوں کو عدالت میں پیشی کیلئے لانے والی ایک ویان احاطے میں داخل ہوئی اور قیدیوں کو کورٹ لاک اپ کی طرف لیجایا جارہا تھا۔ وہ خاتون جو شبہ ہے کہ دھماکو مادے کے ساتھ تھی، اُس کی عمر تقریباً 35-40 سال رہی ہوگی، اے ڈی جی نے اس کے ساتھ مزید کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ وہ انسانی بم تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بم پھٹنے سے نکلنے والے چھوٹے ٹکڑے اُس کے بدن پر پائے گئے اور اُس کے پاس سے ایک موبائل بھی برآمد کیا گیا۔ ایک پولیس کانسٹبل امیت کمار (40 سال) دیگر مہلوک شخص ہے۔ تاہم پانڈے نے یہ دھماکہ دہشت گردانہ حملہ ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔ بہار چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ نے پٹنہ میں کہا کہ آرا میں پیش آیا دھماکہ ایسا معلوم ہوتا ہے زیردریافت قیدیوں کو بھگانے میں مدد کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔ دو زیردریافت قیدی جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ان میں لمبو شرما شامل ہے جس نے اسی طرح کی کوشش 2009ء میں آرا کی عدالت کے احاطے میں بھی کی تھی، جب اُس کی گینگ والوں نے بم دھماکے کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT