Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / بہار کی وزیر سماجی بہبود پروین امان اللہ مستعفی

بہار کی وزیر سماجی بہبود پروین امان اللہ مستعفی

پٹنہ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نتیش کمار حکومت کو آج زبردست دھکہ لگا جب وزیر سماجی بہبود پروین امان اللہ نے اُن کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اُنھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ چیف منسٹر کو روانہ کردیا ہے۔ بعدازاں پروین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ موجودہ نظام کے تحت کام کرنے میں دشواری محسوس کررہی تھیں اور اُنھ

پٹنہ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نتیش کمار حکومت کو آج زبردست دھکہ لگا جب وزیر سماجی بہبود پروین امان اللہ نے اُن کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اُنھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ چیف منسٹر کو روانہ کردیا ہے۔ بعدازاں پروین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ موجودہ نظام کے تحت کام کرنے میں دشواری محسوس کررہی تھیں اور اُنھوں نے جے ڈی (یو) کی ابتدائی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ پروین امان اللہ نے کہاکہ وہ دوبارہ سماجی خدمات میں سرگرم ہوجائیں گی جن سے وہ طویل عرصہ سے وابستہ ہیں۔ پروین امان اللہ جو سینئر سرکاری افسر افضل امان اللہ کی شریک حیات ہیں اور افضل امان اللہ کو فی الحال مرکزی حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔ پروین نے وزارت اور پارٹی چھوڑنے کی واضح وجہ نہیں بتائی اور کہاکہ اُنھیں چیف منسٹر یا دیگر وزراء سے کوئی شکایت یا مخاصمت نہیں ہے۔

اُنھوں نے بحیثیت وزیر کابینہ میں اپنی شمولیت پر چیف منسٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروین امان اللہ جو سابق اعلیٰ سفارتی عہدیدار اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ایک سرکردہ لیڈر سید شہاب الدین کی دختر بھی ہیں، 2010 ء کے انتخابات میں اسمبلی حلقہ صاحب پور کلام سے منتخب ہوئی تھیں۔ اُن کے شوہر افضل امان اللہ 2002 ء کے دوران چیف منسٹر نتیش کمار کی پہلی میعاد میں معتمد داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں بعدازاں مرکزی حکومت کیلئے کام کرنے کے مقصد سے دہلی روانہ ہوگئے تھے۔ فی الحال وہ بیورو آف انڈین اسٹانڈرڈس کے ڈائرکٹر جنرل ہیں۔پروین نے کہاکہ وہ استعفیٰ کیلئے پہلے ہی ذہن بناچکی تھیں اور راجیہ سبھا انتخابات کے بعد میں نے فیصلہ کیا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT