Saturday , December 15 2018

بہار کی یونیورسٹیوں میں ’ناگپور‘سے تقرریاں :آر جے ڈی

نئی دہلی۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام )راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے نو منتخب راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے بہار کی 10یونیورسٹیوں میں فوجی افسران کو رجسٹرار بنائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری تقرریاں ’ناگپور‘ سے ہو رہی ہیں۔ دہلی یونیورسٹی میں شعبہ سماجی امور کے پروفیسر منوج جھا نے کہا کہ جس طرح بہار کی 12 میں سے 10 یونیورسٹیوں میں فوجی بریگیڈیئر اور کرنل کو رجسٹرار مقرر کئے گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی بالکل بس نہیں چلتی اور ساری تقرریاں ’ناگپور‘سے ہو رہی ہیں۔ ان سے کوئی مشورہ نہیں لیتا اور ان کی کوئی بات نہیں مانتا ہے بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی مکمل طور حکومت پر حاوی ہو گئی ہے ۔ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر کل حلف لینے والے منوج جھا نے کہا کہ ملک میں اعلی تعلیم کی صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے اور یونیورسٹیوں کی تقرریوں میں شفافیت نہیں رہ گئی ہے ۔ سنگھ پریوار اور بی جے پی کا دخل بڑھتا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا بہار میں قابل لوگ نہیں ہیں کہ انہیں رجسٹرار بنایا جائے اور یونیورسٹی کیا میدان جنگ بن گئی ہیں کہ فوجی حکام کو عہدوں پر تقرریاں دی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT