Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / بہار کے آئی اے ایس افسران کو اثاثہ جات ظاہر کرنے حکومت کا انتباہ

بہار کے آئی اے ایس افسران کو اثاثہ جات ظاہر کرنے حکومت کا انتباہ

پٹنہ ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں 210 آئی اے ایس افسران کے منجملہ 94 افسران ایسے ہیں جنہوں نے اپنے اثاثہ جات کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق آئی اے ایس افسران نے حکومت بہار کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے باوجود اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں جن کا تناسب 45 فیصد ہے

اور اب حکومت نے لا محالہ ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر آئی اے ایس افسران نے اپنے اثاثہ جات اندرون 15 یوم ظاہر نہیں کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اسٹیٹ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (GAD) سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا 210 کے منجملہ بہار کے آئی اے ایس افسران جنہوں نے اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں، ان کی تعداد 94 ہے جن میں چیف سکریٹری سطح کے دو افسران اور 17 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس شامل ہیں۔

پی سی سرکار کی ضمانت منظور
براست ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) براست کے بی جے پی امیدوار اور ملک کے نامور جادو گر پی سی سرکار نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف مبینہ نازیبا ریمارکس کرنے پر آج عدلت کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی اور عدالت نے ان کی ضمانت 3000 روپئے کے مچلکہ پر منظور کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT