Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بہار کے دو قیدی ورنگل جیل سے فرار

بہار کے دو قیدی ورنگل جیل سے فرار

حیدرآباد 12نومبر (یواین آئی )تلنگانہ کی ورنگل سنٹرل جیل سے د و قیدی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔صبح کی اولین ساعتوں میں سینک سنگھ اور راجیش یادو نامی دو قیدی فرار ہوگئے ۔ان کاتعلق بہار سے ہے ۔ راجیش یادو قتل کے معاملہ کا ملزم ہے جبکہ سینک سنگھ کورٹ آف مارشل کی سزا بھگت رہاتھاجو فوجی جوان ہے ۔ان کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے ۔بیڈ شیٹس کی مدد سے یہ دونوں جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی اور ان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی۔دونوں ایک ہی بیرک میں تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ قفل توڑنے میں کامیابی کے بعد انہوں نے بیڈ شیٹس کی مدد سے دیوار کو پھاندااورفرار ہوگئے ۔ دونوں قیدیوں کو دو ماہ پہلے ہی شہر حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل سے ورنگل ضلع کی جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی جیل سپرنٹنڈنٹ وہاں پہنچے اور پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT