Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / بہار کے سابق ریاستی وزیر اعجازالحق پر حملہ

بہار کے سابق ریاستی وزیر اعجازالحق پر حملہ

پٹنہ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلح شخص نے بہار کے سابق وزیر اعجازالحق پر یہاں ان کی قیامگاہ میں حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ وہ بدنام زمانہ سیاستداں محمد شہاب الدین کے برادر نسبتی ہیں۔ پولیس نے اصل ملزم رگھویندرا سنگھ کو پڑوسی ضلع بھوجپور سے گرفتار کرلیا اور اس کی تحویل سے گاڑی اور اعجاز الحق کا لائسنس یافتہ ریوالور ضبط کرلیا جسے

پٹنہ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلح شخص نے بہار کے سابق وزیر اعجازالحق پر یہاں ان کی قیامگاہ میں حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ وہ بدنام زمانہ سیاستداں محمد شہاب الدین کے برادر نسبتی ہیں۔ پولیس نے اصل ملزم رگھویندرا سنگھ کو پڑوسی ضلع بھوجپور سے گرفتار کرلیا اور اس کی تحویل سے گاڑی اور اعجاز الحق کا لائسنس یافتہ ریوالور ضبط کرلیا جسے کل شب ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس ویبھو نے بتایا کہ سابق وزیر کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے اور ان کا ایک بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلات میں ویبھو نے بتایا کہ راگھویندر سنگھ کل شب علاقہ آشیانہ نگر میں رائل کورٹ اپارٹمنٹس کی تیسری منزل پر واقع اعجازالحق کی قیامگاہ پہنچا ۔ وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ان کے درمیان کسی بات پر بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد سنگھ نے اعجاز الحق کو چاقو گھونپ دیا اور ان کی کار اور ریوالور لے کر فرار ہوگیا۔ شدید زخمی سابق وزیر کو ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا اور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے تلاشی کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ضلع بھوجپور کے علاقہ برہارا سے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT