Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / بہار کے سیمانچل کی عوام کی امداد کیلئے ادارہ سیاست سے امدادی ٹرک روانہ

بہار کے سیمانچل کی عوام کی امداد کیلئے ادارہ سیاست سے امدادی ٹرک روانہ

عثمان بن محمد الہاجری نے جھنڈی دکھائی ، عوام اور سیاست قارئین کی فراخدلی کا مظاہرہ
حیدرآباد18اکٹوبر(سیاست نیوز)ادارہ سیاست کی جانب سے بارہ ٹن پر مشتمل غذائی اجناس ‘ بلانکٹس اور دیگر ضروری سامان سے لدی تیسری لاری ریاست بہار میںسیلاب زدہ سیمانچل علاقے کو روانہ کی گئی۔ صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی جناب عثمان بن محمد الہاجری نے لاری کو روانہ کیا۔ اس موقع پر ایم اے ذیشان‘ اسلم عبدالرحمن اور دیگر بھی موجو دتھے۔ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان کی اپیل پر شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کے لوگوں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہار کے سیلاب زدگان کے لئے اپنادست تعاون کیا ۔ حیدرآباد کی عوام اور سیاست کے قارئین کے گرانقدر تعاون کے ذریعہ سیمانچل میں سیلاب کی زدمیںآنے والے لوگوں کو بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات راحت پہنچانے کا ادارہ سیاست نے بیڑا اٹھایا ہے۔ حالیہ دنوں میںبہار میں آئے سیلاب کی وجہہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سیمانچل ہے جہاں کے لوگ بے سروسامانی کے عالم میںزندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سے قبل ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے بہار کو ایک ٹیم روانہ کی تھی جو سیمانچل کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی جس کی بناء پر جناب زاہد علی خان نے شہریان حیدرآباد اور سیاست کے قارئین سے بہار کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔ جناب زاہدعلی خان کی اپیل کا یہ اثر رہا ہے کہ حیدرآباد کی عوام جس میںمسلمان تاجرین کے ساتھ غیر مسلم تاجرین بھی شامل ہیں نے دل کھول کر امداد روانہ کی ۔ ہندوستان کے کسی بھی اخبار کو اس بات کا اعزاز حاصل نہیں ہے کہ سیاست کی اپیل پر اس قدر عوام کا تعاون جس کو حاصل ہے۔قبل ازیں جناب زاہدعلی خان نے بھی گرانقدر تعاون پر حیدرآبادی عوام اور قارئین سیاست کا شخصی طور پر شکریہ ادا کیاتھا۔ سٹی جمعیت العلماء بھی پانچ ٹن پر مشتمل غذائی اجناس سیاست کی امدادی روانہ کئے ہیں۔ اس سے قبل 21ٹن سامان پر مشتمل دو ٹرک سیمانچل روانہ کئے جاچکے ہیں۔جناب زاہد علی خان نے اپنی نگرانی میں ٹرکس کو سیمانچل روانہ کیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT