Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / بہار کے سیوان ٹاون میں جرنلسٹ کا قتل

بہار کے سیوان ٹاون میں جرنلسٹ کا قتل

5 ملزمین گرفتار ، پستول اور موٹر سیکلیں ضبط
پٹنہ ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار پولیس نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ضلع سیوان میں 5 افراد کو گرفتار کر کے جرنلسٹ راج دیو رنجن کے قتل کیس کا معمہ حل کرلیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک دیسی ساختہ پستول اور 3 موٹر سیکل ضبط کرلی گئی ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر سنیل کمار نے یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت روہیت کمار ، وجئے کمار گپتا ، راجیش کمار ، ایشور کمار اور سونو کمار گپتا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روہیت کمار نے اقبال جرم کرلیا ہے کہ اس کی فائرنگ سے جرنلسٹ کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ جرم میں استعمال شدہ 7.65 بور کے دیسی ساختہ پستول اور 3 موٹر سیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں ۔ جب کہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ ایک ہندی اخبار کے ضلع بیورو چیف راج دیو رنجن کو سیوان ٹاون میں 13 مئی کی شام اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ اپنی موٹر سیکل پر فروٹ مارکٹ سے گذر رہے تھے ۔ اس ہلاکت پر ملک بھر میں نتیش کمار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست میں امن و قانون کی ابتر صورتحال کا الزآم عائد کیا گیا تھا ۔ تاہم پولیس کی پوچھ تاچھ میں گرفتار ملزمین سے قتل کی وجوہات نہیں بتائیں جب کہ ان ملزمین کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے ۔ توقع ہے کہ مفرور ملزمین کی گرفتاری کے بعد قتل کی سازش کا پتہ چلے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT