Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / بہار کے میاں بیوی لوک سبھا کیلئے منتخب

بہار کے میاں بیوی لوک سبھا کیلئے منتخب

پٹنہ ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ایک جوڑے کیلئے 16 ویں لوک سبھا ایک خاندانی امور کے مماثل ہوگی ۔ راجیش رنجن جنہیں پپو یادو کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کی اہلیہ رنجیت رنجن دونوں ہی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ حالیہ منعقد شدہ عام انتخابات میں میاں بیوی کا یہ پہلا جوڑا ہے جس نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس موقع پر مسرور نظر آرہے پپو یادو جو پانچویں بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں، نے بتایا کہ میاں بیوی کیلئے یہ کوئی پہلا کارنامہ نہیں ہے بلکہ دونوں نے 2004 ء کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور اس وقت بھی ہم دونوں میاں بیوی کا جوڑا لوک سبھا میں داخل ہونے والا پہلا جوڑا تھا۔ پپو یادو کو آر جے ڈی کے ٹکٹ پر مادھیپور ، حلقہ اسمبلی سے کامیابی ملی وہیں ان کی بیوی رنجیت نے کانگریس کے ٹکٹ پر سوپال نشست پر کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT