Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / بہار کے نتائج سیکولر فورسیس کیلئے سبق : سی پی ایم

بہار کے نتائج سیکولر فورسیس کیلئے سبق : سی پی ایم

نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو جماعتوں نے آج کہا کہ بہار اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ( یو ) اور آر جے ڈی کے درمیان اتحاد بی جے پی کو بڑی کامیابی سے دور رکھنے میں کارگر ہوا اور زور دیا کہ سیکولر فورسیس کو اس سے مناسب سبق سیکھنا چاہئے ۔ سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے یہاں کہا کہ یہ ضمنی انتخابات جہاں تک بہار

نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو جماعتوں نے آج کہا کہ بہار اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ( یو ) اور آر جے ڈی کے درمیان اتحاد بی جے پی کو بڑی کامیابی سے دور رکھنے میں کارگر ہوا اور زور دیا کہ سیکولر فورسیس کو اس سے مناسب سبق سیکھنا چاہئے ۔ سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے یہاں کہا کہ یہ ضمنی انتخابات جہاں تک بہار کا معاملہ ہے سیاسی اہمیت رکھتے ہیں ۔ بعض بڑی غیربی جے پی سیکولر پارٹیوں کے مابین اتحاد کامیاب ہوگیا اور وہ اپنے ووٹ اور وسائل متحد رکھ پائے ۔ ’’میرے خیال میں یہ مفاہمت درست ہے کیونکہ بہار میں اسی قسم کا سیاسی انتظام درکار ہے ‘‘۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ بایاں بازو جب کبھی ممکن ہو سیکولر فورسیس کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے لیکن کانگریس اور اُس کی پالیسیوں کے تعلق سے سیاسی مسائل درپیش ہیں۔ کانگریس کے بارے میں انھوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کا مقصد بنیادی طورپر بی جے پی سے لڑنا ہے کیونکہ اب یہ برسراقتدار ہے ۔ لیکن ہم کانگریس کی بعض پالیسیوں کے بھی مخالف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT