Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / بہار کے چیف منسٹر کا فیصلہ بی جے پی کریگی

بہار کے چیف منسٹر کا فیصلہ بی جے پی کریگی

این ڈی اے کے سینئر پارٹنر کو اختیار، پاسوان کا بیان

این ڈی اے کے سینئر پارٹنر کو اختیار، پاسوان کا بیان
پٹنہ ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے اسمبلی چناؤ میں موجودہ چیف منسٹر نتیش کمار کا سامنا کرنے کیلئے این ڈی اے کی طرف سے کسے پیش کیا جائے گا اس بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے درمیان صدر لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ اس معاملہ میں فیصلہ مخلوط اتحاد کے سینئر پارٹنر بی جے پی پر منحصر ہے۔ انہوں نے میڈیا والوں کو بتایا کہ مخلوط میں سینئر شراکت دار ہونے کے ناطہ بی جے پی کو این ڈی اے کے وزارت اعلیٰ امیدوار برائے بہار اسمبلی چناؤ طئے کرنے کا اختیار ہے۔ ایل جے پی اس فیصلے کا خیرمقدم کرے گی جو اس مسئلہ پر بی جے پی طئے کرے۔ پاسوان جو مرکزی وزیر خوراک اور امور صارفین بھی ہیں، انہیں بھی چیف منسٹر امیدوار کی دوڑ میں شامل سمجھا جارہا ہے۔ اس تعلق سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ہی یہ طئے کرنے دیجئے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے کا وزارت اعلیٰ امیدوار کوئی بھی پارٹی لیڈر ہوسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT