Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / بہاماس کے شہریوں کو امریکی سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

بہاماس کے شہریوں کو امریکی سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

نساؤ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہاماس نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہیکہ وہ امریکہ کے سفر کے دوران انتہائی چوکنا رہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے بعد وہاں کے حالات احتجاج کی وجہ سے دھماکو ہوگئے ہیں۔ یاد رہیکہ اس کیریبن ملک کے شہریوں کی اکثریت سیاہ فاموں پر مشتمل ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں خصوصی طور پر نوجوان بہامائی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہیکہ امریکہ میں اگر ان سے پولیس کچھ پوچھ گچھ کرتی ہے تو اس وقت وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے چوکس رہیں۔ بہاماس میں کل تعطیل تھی لہٰذا کئی شہری طویل ویک اینڈ منانے امریکہ کا رخ کئے ہیں۔ سفری ہدایت بالکل اسی انداز میں جاری کی گئی ہے جس طرح امریکہ اپنے شہریوں کیلئے ایسے ممالک کا سفر نہ کرنے کیلئے جاری کرتا ہے جو اس کی دانست میں خطرناک اور غیرمحفوظ ہیں۔ اس وقت امریکہ میں نسلی کشیدگی اپنے عروج پر ہے کیونکہ گذشتہ ہفتہ سفیدفام پولیس اہلکاروں نے دو سیاہ فام شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT